وزیراعظم شہباز شریف کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 16 ستمبر تک ازبکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد 16 ستمبر کی شام کو وطن واپس لوٹیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو لندن جائیں گے، لندن کے 2 روزہ دورے میں وہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ لندن میں شہباز شریف کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔خیال رہے چھیانوے سالہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم آٹھ ستمبر کوانتقال کرگئی تھیں، آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسوم انیس ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں امریکی صدر جوزف بائیڈن، جاپان کے لیڈر سمیت دیگر ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں