پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی صحت بارے تشویشناک خبر آگئی

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی ہسپتال میں شفقت محمود کی انجیو گرافی ہو گی۔یاد رہے کہ شفقت محمود نے رواں برس جون میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے بھی صحت کے مسائل کے باعث استعفی دے دیا تھا۔شفقت محمود عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں