سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے، ستمبراکتوبر اہم مہینے ہیں:شیخ رشید

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ستمبراکتوبر اہم مہینے ہیں، سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیخ رشید احمد نے حالیہ دنوں میں ملک میں بڑھتی ہوئے مہنگائی پرحکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ 17 وزرائ، 240 کا ڈالر، 4 ہزار روپے من آٹا،غریب کی مزید بربادی ہے،کہ بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور مکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کے بغیراضافہ نہیں ہوسکتا، جبکہ ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم اورنہ وزیر خارجہ شریک ہوئے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا کہ ستمبراکتوبر اہم مہینے ہیں، سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے رواں ماہ ستمبرمیں حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کال زیادہ دورنہیں رواں ماہ ہی دوں گا، اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں