خرم دستگیر نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی قیمتیں کم کرنے کے عملی کام کا آغاز ہو گیا ہے، خزانے پر سبسڈی کا بوجھ کم کیاجائے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے اور سیلاب متاثرین کی تکلیف کم کرنے کےلیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ داخلی وسائل پر انحصار کر کے مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک میں بجلی کے کارخانے ہمارے ملکی وسائل پر لگائے جائیں گے اور بجلی بنانے کے لیے درآمد شدہ ایندھن بہت مہنگا پڑتا ہے۔ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے عملی کام کا آغاز ہوچکا ہے اور 600 میگاواٹ بجلی پیداوار کے لیے بولی دے رہے ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کا تعین شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔ خلیج فارس بجلی سیکٹر میں دلچسپی لے رہا ہے اور شمسی توانائی سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی جبکہ شمسی توانائی کے پہلے منصوبے پر سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے، سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے پہلے منصوبے پر بریفنگ دیں گے اور شمسی توانائی سے 60 فیصد سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے، خزانے پر سبسڈی کا بوجھ کم کیاجائے گا، 6 ہزار میگاواٹ امپورٹڈ فیول کا متبادل دے رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ سسٹم لگانے کا منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں