نیب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،گریڈ 20کے ڈائریکٹر غازی رحمان کا نیب بلوچستان سے نیب خیبر پختونخوا تبادلہ کر دیا گیا ہے،

گریڈ 19 کے پانچ افسران ایڈیشنل ڈائریکٹر طوبی اسمہ کا بلوچستان سے نیب راولپنڈی ،محمد علی کا بلوچستان سے راولپنڈی ،محمد فہیم قریشی کا سکھر سے راولپنڈی ،،نوید شفقت کا سکھرسے لاہوراور ندیم احمد شیخ کا راولپنڈی سے سکھر تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ گریڈ 18کے 15افسران جن میں محمد فیض افضل کا تبادلہ بلوچستان سے اسلام آباد، میاں عمر ندیم بلوچستان سے راولپنڈی،محمد ارفاہیم چشتی بلوچستان سے لاہور، محمد بلال انور بلوچستان سے راولپنڈی،اعجاز علی مظہر نیب بلوچستان سے نیب راولپنڈی، محمد اعجاز ساجد بلوچستان سے لاہور، عاصم رضا سکھر سے راولپنڈی ، محمد مجتبی خان سکھر سے اسلام آباد،محمد شاہد سکھر سے ملتان ، عمران علی شیخ ملتان سے سکھر ،عدنان محمود راولپنڈی سے بلوچستان ،خرم شہزاد لاہور سے بلوچستان ،سلمان اکبر راولپنڈی سے بلوچستان ،کلیم عباس راولپنڈی سے لاہور اوریاسر رحمان کا تبادلہ راولپنڈی سے خیبرپختونخواکردیا گیا۔

گریڈ17کے شیر باز کا تبادلہ بلوچستان سے ملتان ، محمد افضل نعیم بلوچستان سے لاہور، محمد صائم اسلم بلوچستان سے لاہور، حسن وقاص خان بلوچستان سے اسلام آباد ،محمد طفیل بادشاہ بلوچستان سے خیبرپختونخوا ،کاشف ممتاز سکھر سے لاہور اور محمد کامران خان ترین کا تبادلہ کراچی سے بلوچستان کردیا گیا ۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں