سیاسی رہنما الیکشن جیتنے کے لیے مذہب کا استعمال کرتے ہیں، بالی ووڈ اداکار ہشبانہ اعظمی

سیاسی رہنما الیکشن جیتنے کے لیے مذہب کا استعمال کرتے ہیں، بالی ووڈ اداکار ہشبانہ اعظمی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سیاسی فائدے کے لیے مذہب کا استعمال کرنے والے رہنماں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ بھارت میں سیاسی فائدے کے لیے رہنما مذہب کو بطور انسٹرومنٹ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذہب کا استعمال دیگرملکوں میں بھی ہوتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے خصوصا بھارت میں تو بالکل نہیں کیونکہ اس کی شناخت ایک سیکولر ملک کی ہے۔شبانہ اعظمی نے مزید کہا کہ عوام مذہب کا استعمال کرنے والے سیاست دانوں کو پہچانیں اور ان کا ساتھ نہ دیں۔ مذہبی تشخص انسان کی زندگی کے بہت سے پہلوں میں سے ایک ہوتا ہے اس کی بنیاد پر تفریق اور نفرتیں پیدا نہیں کرنا چاہیے۔بھارت میں ان دنوں عام انتخابات ہو رہے ہیں اورہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی حسب روایت مسلمان دشمنی پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں