لاہور(کرائم رپورٹر)آن لائن بینکنگ فراڈ کی شرح میں حیرت انگیز طور پر اضافہ، لالچ کے چکر میں پڑھے لکھے افراد بھی شکار، لوگ پریشان، مقدمات اندراج کی شرح بہت کم ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے ملک میں ہونے والے آن لائن بینکنگ فراڈ کی شرح دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد شکایت کنندگان کی درخواستیں بھی وصول نہیں کی جا رہی ہیں۔نجی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں آن لائن بینکنگ فراڈ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ریکارڈ کے مطابق پنجاب سائبر کرائم میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران فنانشل و الیکٹرانک فراڈ کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں جن کی شرح روزانہ کی بنیاد پر12 سے16 واقعات کے طور پر سامنے آئی ہے۔
