تمباکو کے استعمال سے منہ،پھپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں، برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہے ہیں، پروفیسر الفرید ظفر

تمباکو کے استعمال سے منہ،پھپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں، برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہے ہیں، پروفیسر الفرید ظفر

لاہور(وقائع نگار) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا کہ تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، تمباکو کے استعمال سے منہ،پھپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہے ہیں اور پاکستان میں ہر سال 2لاکھ سے زائد افراد تمباکو نوشی کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال18 سال سے کم عمر تقریباً1200سے1500بچے تمباکو نوشی کا آغاز کرتے ہوئے اپنے اندر زہر انڈیلتے ہیں لہٰذااگر یہ رجحان اسی طرح بڑھتا رہا تو ملک میں دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا۔پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور3کروڑ افراد سگریٹ پینے کی عادت میں مبتلا ہیں۔
پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے 15سال پہلے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے کیونکہ ایک سگریٹ ا نسان کی عمر8 منٹ تک کم کردیتی ہے جس کی وجہ اس میں 4000 سے زائد نقصان دہ اجزاکی موجودگی ہے اور اس کے ساتھ تمباکو نوشی سے سالانہ لاکھوں افراد دل اور پھیپھڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار بیٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی انسانی جسم کو کھوکھلا کر دیتی ہے،اثرات بھی انسانی جسم پر تاخیر سے ظاہر ہوتے ہیں،تمباکو کے استعمال سے منہ،پھپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے پاکستان میں تمباکو نوشی میں کمی لانے کے لئے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہی دینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں