امریکی سکالر ز کے وفد کی چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات

امریکی سکالر ز کے وفد کی چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات

لاہور ( وقائع نگار) مترجم قرآن عالمی سکالر ڈکٹر صفی قص قص کی قیادت میں امریکی سکالر ز کے وفد جمعہ کے روز پنجاب ہائیر ایجوکیشن کا دورہ کیا،چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا ۔

دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی اشتراک اور تعاون پر اتفاق کیا ۔ڈاکٹر صفی قص قص کا کہنا تھا کہ جدید سائنسی معلومات سے قرآن کے بہتر فہم میں مددملتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈاکٹر قصی کی قرآنی علوم کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ قرآن تدبر، تفکر کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے وفد کو اپنے ادارے کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ،ڈاکٹر صفی نے اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے پی ایچ ای سی کی خدمات کو سراہا۔وفد میں معروف سکالر سیموئل شراپشا ئر، زین ملک اور زید ملک بھی شامل تھے ۔ملاقات میں ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈاکٹر تنویرقاسم، ڈاکٹر آصف منیر اور راو نعمان بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں