سعودی عرب، 3 ماہ کیلیے براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

سعودی عرب، 3 ماہ کیلیے براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 15 جون سے 15 ستمبر تک ملک بھر میں براہ راست دھوپ میں مزدوری اور دیگر کام کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان وزارت افرادی قوت، قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اوروزارت صحت نے کیا ہے۔ نجی اداروں کو اپنے مزدوروں سے کڑی دھوپ میں کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی ادارے اپنے ملازمین، مزدورں اور کارکنوں سے براہ راست دھوپ میں کام نہ لیں۔ یہ پابندی 3 ماہ کے لیے دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔یہ پابندی نجی اداروں کے ملازمین کی دوران ملازمین کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ جس کا مقصد ملازمین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت مند اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا ہے.اس پابندی پر عمل درا?مد کے لیے وزارت افرادی قوت نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مختلف شہروں میں اس حکم کی خلاف ورزی پر سزا کا تعین بھی کریں گی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی یہ پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں