10 ہزار گوگل سکالرشپس فراہم کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ٹیک ویلی پاکستان کا اہم اقدام

10 ہزار گوگل سکالرشپس فراہم کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ٹیک ویلی پاکستان کا اہم اقدام

لاہور( وقائع نگار) پنجاب میں نوجوانوں کو پارٹنر آرگنائزیشنز کے ذریعے 10 ہزار گوگل کریئر سرٹیفکیشن سکالرشپس فراہم کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ٹیک ویلی مل کر کام کریں گے۔ اس اقدام کے تحت نوجوانوں کو Coursera کے ذریعے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، آئی ٹی سپورٹ، پروجیکٹ مینجمنٹ، ایڈوانس ڈیٹا اینالیٹکس، UX ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ و ای کامرس، سائبر سکیورٹی و دیگر کورسز میں 6 ماہ ٹریننگ دی جائیگی جس سے وہ بہتر روزگار حاصل کر سکیں گے۔ سکالرشپ سے فائدہ اٹھانے والے نوجوانوں کو 100 سے 500 ڈالر تک کے کورس مفت کروائے جائینگے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی صوبے میں اہل آرگنائزیشنز کو شارٹ لسٹ کر کے ان کی فہرست فراہم کرے گا اور ان آرگنائزیشنز تک پہنچنے میں ٹیک ویلی کی معاونت کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں اہل آرگنائزیشنز کیلئے سکالرشپس کو بھی فروغ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں