معروف مصنف ریٹائرڈ بریگیڈئیر صولت رضا کی خود نوشت کتاب پیچ و تاب زندگی خوب صورت ترین دوسرا ایڈیشن

معروف مصنف ریٹائرڈ بریگیڈئیر صولت رضا کی خود نوشت کتاب پیچ و تاب زندگی خوب صورت ترین دوسرا ایڈیشن

لاہور (ادبی رپورٹر) معروف مصنف اور عسکری قلم کاروں کے قبیلے کی جانی پہچانی شخصیت اور ریٹائرڈ بریگیڈئیر جناب صولت رضا کی کتاب “پیچ و تاب زندگی” کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوگیا ہے۔ اس دلچسپ اور منفر انداز کی کودنوشت کا پہلا ایڈیشن قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے شائع کیا تھا۔ جو ایک سال سے بھی کم مدت میں فروخت ہوگیا۔ کتاب کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آئی۔ اب قلم فاؤنڈیشن نے ہی اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا ہے۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ صولت رضا کی یہ تیسری کتاب ہے اس سے قبل ان کی پہلی شہرہ آفاق کتاب “کاکولیات” تھی جس نے جناب صولت رضا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ یہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی یادوں پر مشتمل بہت دلچسپ کتاب ہے۔ جسے فاضل مصنف نے بہت شگفتہ انداز میں تحریر کیا ہے۔ بعد میں اس کتاب کے آف دی ریکارڈ اور آن دی ریکارڈ اتنے ایڈیشن شائع ہوئے کہ ان کا شمار ممکن نہ رہا۔ ان کی دوسری کتاب غیر فوجی کالم تھی۔ یہ ان کے مختلف کالموں کا مجموعہ ہے جو قومی اخبارات میں شائع ہوتے رہے تھے۔ یہ ایک طرح سے ریفرنس بک کی حیثیت رکھتی ہے۔ “پیچ و تاب زندگی” کا دوسرا ایڈیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ صولت رضا قارئین میں بہت مقبول اور پسندیدہ ہیں۔ ان کے قلم کا شگفتہ پن، ان کی تحریروں کی روانی، جولانی اور قلم کی تابانی قارئین کو مسحور کردیتی ہے۔ صولت رضا پیچ و تاب زندگی کو اپنی خود نوشت سوانح عمری سے تعبیر کرتے ہیں۔ اردو ادب میں یہ ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ آنے والے وقت میں اس کتاب کے بے شمار ایڈیشن شائع ہونگے۔ بہت جلد یہ کتاب اردو ادب میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرلے گی۔ اس کتاب کے حصول کیلئے قلم فاؤنڈیشن کے آفس واقع یثرت کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور تشریف لائیں یا خط لکھیں۔ کتاب آپ کو بذریعہ پاکستان ڈاک یا TCS ارسال کردی جائے گی۔ بکنگ کے لیے قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے دفتری نمبر 04236612786 04236612787 یا موبائل نمبر03000515101 یا ای میل ایڈریس qalamfoundation2@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں