مانچسٹر( نعیم مرزا) مانچسٹر ایئرپورٹ کی بجلی بند ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر افرا تفری, عوام کا جم غفیر جبکہ ایئرپورٹ ہر طرف مسافروں کا سامان بکھرا پڑا ہے ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایک روز کے لیے فلائٹ اپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون اور ٹو کی بجلی اچانک منقطع ہو گئی جس کی وجہ سے مسافروں کا ایک جم غفیر ایئرپورٹ پر جمع ہو گیا تو دوسری طرف ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان ہر طرف بکھرا پڑا نظر اتا ہے مانچسٹر ایئرپورٹ انے اور جانے والی تمام فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا ایئرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ کے لیے جگہ کم پڑ گئی اور کئی فلائٹس کا رخ بھی موڑ دیا گیا بجلی منقطع ہونے کے اس بحران کو ایئرپورٹ کی تاریخ کا بڑا بحران قرار دیا جاتا ہے ایئرپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ روز پیدا ہونے والے اس بحران کی وجہ سے ٹرمینل ون اور ٹو سے جانے اور انے والی فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں حکام کے مطابق اب تک66 فلائٹس اڑنے سے قاصر اور 50 فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا ان دو ٹرمینل سے سفر کرنے والے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرمینل ون اور ٹو پر نہ ائیں ایئرپورٹ سامان بک کرانے کے سسٹم اور سیکورٹی میں خرابی پیدا ہو چکی ہے جس کے بحال کرنے میں وقت درکار ہے ایئرپورٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر مسٹر وڈ روف نے کہا کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے مشینری کو نقصان پہنچا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمینل تھری سے انے اور جانے والے مسافروں کو بھی اس بحران کی وجہ سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر اتنا بڑا بحران پیدا نہیں ہوا تھا ایسے مسافر جن کو اپنی منزلیں مقصود پر پہنچنا تھا شدید پریشانی کا شکار تھے جبکہ رخ موڑے جانے والی فلائٹس کی اکثریت کو لندن ایئرپورٹ پر اتارا جاتا رہا سینکڑوں مسافروں کو چھٹی کے روز کے بعد اپنی جاب پر جانا تھا شدید پریشانی کا شکار رہے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بجلی کے اس بحران کے باعث ایئر لائنز , ایئرپورٹ, اور مسافروں, کو کئی ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا ہے۔
