بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے راونڈ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بالاخر وطن واپس پہنچ گئے۔
کپتان بابراعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے، وہ آئندہ چند روز میں چیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کرکے میگا ایونٹ کی کارکردگی سے متعلق اپنا موقف پیش کریں گے۔ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی ایک ہفتے قبل امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم سمیت حارث روف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے تھے۔دوسری جانب امریکا میں ہی ایک فین کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رو¿ف تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں