ڈک ورتھ لوئس کے شریک بانی 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ڈک ورتھ لوئس کے شریک بانی 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ میں موسم سے متاثرہ میچ کے فیصلے کیلئے ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ کار کے شریک تخلیق کار فرینک ڈک ورتھ کی رحلت پر کرکٹ برادری سوگوار ہوگئی۔
ڈی ایل ایس موسم سے متاثرہ محدود اوورز کے کھیلوں میں اہداف کو منظم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، 84 سالہ ڈک ورتھ 2014 تک آئی سی سی کے مشیر شماریات رہے، ڈک ورتھ کو 2010 میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (ایم بی ای) کا ممبر مقرر کیا گیا تھا۔دریں اثنا آئی سی سی نے فرینک ڈک ورتھ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ آپریشنز وسیم خان نے ڈک ورتھ کی موت پر تعزیت کی اور کھیل میں ان کے تعاون کا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرینک ایک اعلیٰ شماریات دان تھے جن کا ہم ساتھیوں کے ساتھ ساتھ وسیع تر کرکٹ برادری بھی احترام کرتی تھی۔ڈی ایل ایس کا طریقہ جو انہوں نے مل کر بنایا تھا وہ وقت کی کسوٹی پر پورا اترا ہے اور ہم نے اسے بین الاقوامی کرکٹ میں اس کے آغاز کے 2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد استعمال کرنا جاری رکھا۔کھیل میں فرینک کی شراکت بہت زیادہ رہی، ان کی رحلت سے کرکٹ کی دنیا نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں