مریم نواز کی بڑی مداح ہوں، وہ صوبے کیلئے بہترین کام کررہی ہیں، اداکارہ میرا

مریم نواز کی بڑی مداح ہوں، وہ صوبے کیلئے بہترین کام کررہی ہیں، اداکارہ میرا

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بڑی مداح ہیں اور مریم نواز صوبے کیلئے بہترین کام کررہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہاتھ میں فیکچر سے ان کی شوٹنگز رک گئی تھیں اور وہ اب دوبارہ فلم کی شوٹنگ شروع کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ جلد اہم پروجیکٹس میں نظر ا?ئیں گی، خلیل الرحمان قمر تیس اقساط پر مشتمل ایک ڈراما لکھ رہے ہیں وہ اس میں بھی بھی نظر ا?ئیں گی۔شادی کے سوال پر میرا نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جسے ان سے شادی کا دعویٰ ہے وہ سامنے ا?ئے کیوں کہ میڈیا نے تو ان کی شادی ضرور کروانی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کا اصل فوکس کام پر ہے جبکہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں