سردار تنویر الیاس کا ایک روزہ دورہ مظفر آباد، شیڈول سامنے آ گیا

سردار تنویر الیاس کا ایک روزہ دورہ مظفر آباد، شیڈول سامنے آ گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان آج( اتوار) کو مظفرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ ترجمان آئی پی پی آزاد کشمیر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان کل( اتوار کے روز) مظفرآباد کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ دورہ کے دوران وہ برسالہ کے مقام پر دن 11 بجے عرس کی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے، اس کے بعد سابق وزیر اعظم مظفرآباد شہر میں قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد سے ان کے گھر ان کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔اس کے بعد مظفرآباد شہر میں سابق وزیر حکومت حاجی سردار گل خنداں کی عیادت اور سابق مشیر حکومت عارف مغل سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کریں گے۔سید شہزاد گیلانی کی وفات پر تعزیت پرویز مغل ایڈوکیٹ سردار ریشم خان ایڈوکیٹ یوتھ کے رہنما سدھیر مغل سے تعزیت کے علاوہ عوامی وفود اور میڈیا نمائندگان سے سٹیٹ گیسٹ ہاوس مظفرآباد میں ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں