پنجاب جاب سنٹر پورٹل پر 6 لاکھ افراد کی بطور ملازمت کے متلاشی اور 76 ہزار کی بطور آجر رجسٹریشن

پنجاب جاب سنٹر پورٹل پر 6 لاکھ افراد کی بطور ملازمت کے متلاشی اور 76 ہزار کی بطور آجر رجسٹریشن

لاہور( وقائع نگار) پاکستان میں پہلی بار ضلعی سطح پر ملازمت کی تلاش میں معاونت فراہم کرنے کیلئے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد بطور ملازمت کے متلاشی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 76 ہزار سے زائد افراد بطور آجر رجسٹرڈ ہیں۔ پورٹل کے قیام کا مقصد آجروں، پروموٹرز، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں، ورکرز اور ملازمت کے متلاشی افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب جاب سنٹر پورٹل تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں اور آجروں کو بھی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
نجی اور سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور کاروباری مالکان پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں، اس کے علاؤہ امیدوار موبائل فون سے 8900 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا واٹس اپپ نمبر 03108148900 پر میسج کر کے بھی رجسٹریشن لنک حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں