موٹروے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کردی

موٹروے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کردی

لاہور(وقائع نگار )موٹروے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کردی۔ موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پر جمبر کے قریب بروقت مدد، بس کی کھڑکی سے گرنے والی بچی کو فوری ریسکیو کرلیا۔والدین بس میں کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھے تھے کہ ماں کو اونگھ آ گئی اور 8 ماہ کی بچی بس کی کھڑکی سے گر گئی۔ معمول کی پیٹرولنگ کے دوران موٹروے پوکیس افسران کو سڑک کے درمیاں روتی ہوئی بچی کی آواز آئی، موٹروے پولیس کے افسران نے فوری بچی کو ریسکیو کیا۔ بچی کو ریسکیو کرنے کے بعد کچھ ہی فاصلے پر بس کھڑی نظر آئی تو افسران کے معلوم کرنے پر پتا چلا کہ اسی بس سے بچی گری ہے۔ والدین نے بچی کے ملنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت اور فوری مدد کرنے پر ڈی آئی جی سینٹرل زون شاہد جاوید نے افسران کو شاباش دی ااور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں