وزیراعظم پاکستان نے مراکش میں ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے والے کمسن بچے اور ان کے زخمی والدین کی سفارت خانے کو ہر ممکن مدد کا حکم جاری کر دیا

وزیراعظم پاکستان نے مراکش میں ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے والے کمسن بچے اور ان کے زخمی والدین کی سفارت خانے کو ہر ممکن مدد کا حکم جاری کر دیا

مانچسٹر( نعیم مرزا) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے مراکش کے شہر مراکو میں ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے والے کمسن بچے اور ان کے زخمی والدین کی سفارت خانے کو ہر ممکن مدد کا حکم جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے چیف کوارڈینیٹر سابق چیئرمین او پی ایف برسٹر امجد ملک سٹوک اینڈ ٹرینٹ کی پاکستانی نزاد برطانوی ڈاکٹر فیملی نے گزشتہ رات فون پر رابطہ کر کے اس علمناک حادثہ کے بارے میں مدد کی درخواست کی اور کہا کہ وہ مراکو کی ایک شاہرہ پر حادثے کا شکار ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا ایک کم سن بیٹا ہلاک اور وہ اپنی اہلیہ سمیت شدید زخمی ہیں کوئی پرسان حال نہیں جبکہ طبی امداد کے لیے بارہا انہوں نے رابطہ کیا ہے مگر بے سود جس پر برسٹر امجد ملک نے فوری طور پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور اس متاثرہ فیملی کی بھرپور مدد کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کو اوورسیز ڈاکٹر فیملی کی بھرپور مدد کرنے کا حکم صادر کیا مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے وزیراعظم کے حکم پر فوری اقدامات کیے اور زخمی ڈاکٹر ان کی ڈاکٹر اہلیہ کو فوری طبی امداد پہنچانے کے علاوہ ان کے کم سن بیٹے کی لاش مردہ خانے بجوا دی سٹوک اینڈ ٹرینڈ کی مذکورہ ڈاکٹر اور ان کی ڈاکٹر اہلیہ کو بعد ازاں برطانیہ بھجوا دیا گیا ان کے کمسن بچے کی لاش ضروری کاغذات کی تکمیل کے بعد برطانیہ بجوانے کا بندوبست کر دیا اس سلسلے میں برسٹر امجد ملک نے وزیراعظم پاکستان اور او پی ایف کے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہے ان کی ہر ممکن مدد کرنا ان کا فرض ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں