بلاجواز ٹیکسز اور بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، مرکزی مسلم لیگ کا فیصل آباد میں عوامی احتجاج کا اعلان

بلاجواز ٹیکسز اور بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، مرکزی مسلم لیگ کا فیصل آباد میں عوامی احتجاج کا اعلان

فیصل آباد (بیورو رپورٹ)محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کرنے اور بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مرکزی مسلم لیگ چار جولائی (جمعرات کے روز)شام 5 بجے ضلع کونسل چوک میں بڑا عوامی احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ احتجاجی مظاہرے میں مرکزی مسلم لیگ کی ضلعی قیادت سمیت تاجر رہنماؤں، سول سوسائٹی اور فیصل آباد کے شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔محمد احسن تارڑ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی دہشتگردی بند کی جائے،پہلے دہشت گردی اور بم دھماکے ہوتے تھے اب ٹیکس گردوں سے مقابلہ ہے قوم کا، بجلی اور پیٹرول بموں سے عوام کو قتل کیا جارہا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ حکومتی نااہلی ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کا نام نہیں لیتے اور عوام کا خون چوسنے پر لگے ہوئے ہیں۔ عوام پر بڑھتی ہوئی مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ حکومت اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کی بجائے تمام تربوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں