برطانوی قبل از وقت انتخابات میں پولنگ جاری، لیبر پارٹی کتنی سیٹیں جیت سکتی ہے؟حیران کن خبر ا گئی

برطانوی قبل از وقت انتخابات میں پولنگ جاری، لیبر پارٹی کتنی سیٹیں جیت سکتی ہے؟حیران کن خبر ا گئی

مانچسٹر(مرزا نعیم الرحمن سے) برطانیہ کے پانچ کروڑ سے زائد ووٹرز اج قبل از وقت ہونے والے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں، ٹوری پارٹی 14 سال سے مسلسل برطانیہ پر حکمرانی جبکہ لیبر پارٹی 14 سال بعد برسر اقتدار آنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے، مختلف پولز کے مطابق پارلیمنٹ کی 650 سیٹوں میں سے لیبر پارٹی 450 سیٹیں حاصل کر سکتی ہے ، پولنگ صبح سات بجے سے لے کر رات 10 بجے تک جاری رہے گی ، جبکہ نتائج پر مصنوعی انٹیلیجنس کے ذریعے اثر انداز ہونے والی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی سائبر حملے یا پراپیگنڈے کو ناکام بنایا جا سکے،یہ بھی واضح رہے کہ انتخابی نتائج کے بعد ہارنے والی پارٹیاں ان نتائج کو کسی دوسرے بڑے ملک کے سائبر حملے کا نتیجہ قرار دیتی ہیں، برطانیہ کے ہندو وزیر اعظم رشی سونک نے لیبر پارٹی پر کامیابی کے لیے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران جن گھروں پر ووٹ کے لیے گئے ہیں وہاں لسٹ کے مطابق ووٹر موجود نہ تھا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کے بارے میں متعدد ملین مارچ جس میں تمام رنگ اور نسل کے لوگ شریک تھے نے سیاسی طور پر ٹوری پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، مہاجرین اور روانڈا بل کے بارے میں بھی ٹوری پارٹی کی پالیسیوں کو پسند نہیں کیا گیا۔ رشی سونک جو خود بھی مہاجر فیملی سے تعلق رکھتے ہیں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے برطانیہ کے پہلے ہندو وزیر اعظم بنے، لیبر پارٹی کے سربراہ مہاجرین کے خلاف نہیں برطانیہ میں مسلمان ووٹروں کی تعداد 40 لاکھ کے قریب ہے جبکہ برطانیہ میں مسلمان ایم پیز کی تعداد میں ہر الیکشن کے بعد اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف پولز کے مطابق ٹوری پارٹی کئی درجن سیٹوں پر کامیاب ہو سکتی ہے، لیبر پارٹی تبدیلی کا نعرہ لگا کر میدان میں اتری اور بڑی حد تک عوام کا ذہن تبدیل کرنے میں کامیاب رہی۔ برطانیہ کے انتخابات کے نتائج بڑی طاقتوں کے علاوہ ترقی پذیر ممالک پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے کسی بھی وزیر اعظم نے 2013 کے بعد پاکستان کا سرکاری دورہ نہیں کیا، یہ بھی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ لیبر پارٹی کا غزہ کے بارے میں تبدیل ہونے والے موقف کے نتیجہ میں اسرائیل اور غزہ میں جنگ بندی عرب فلسطین کی امداد اور بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔کون بنے گا مقدر کا سکندر؟ اس کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہو جائے گا جبکہ پاکستان انڈیا کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی برطانوی انتخابات پر نظریں جما لی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں