تبدیلی کے نعرے نے لیبر پارٹی کو برطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دیا، انتخابات میں کتنی سیٹیں جیت سکتی ہے؟حیران کن حقائق سامنے آ گئے

تبدیلی کے نعرے نے لیبر پارٹی کو برطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دیا، انتخابات میں کتنی سیٹیں جیت سکتی ہے؟حیران کن حقائق سامنے آ گئے

مانچسٹر ( نعیم مرزا) تبدیلی کے نعرے نے برطانیہ کی لیبر پارٹی کو انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دیا برطانیہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف پولز میں لیبر پارٹی کو 1832 کے بعد سب سے بڑی سیاسی جماعت قرار دیا جا رہا ہے جو عالیہ انتخابات میں 431 پارلیمنٹ کی سیٹیں حاصل کر سکے گی جبکہ کنزرو کنزرویٹو پارٹی 1997 کے بعد سب سے کم پارلیمانی سیٹیں حاصل کرنے والی جماعت بن جائے گی انتخابات میں ٹوری پارٹی کے 16 وزراء کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ان کے مد مقابل لیبر پارٹی کے امیدواروں کو ان پر واضح اکثریت حاصل ہے لیبر پارٹی انتخابات میں کاسٹ کیے جانے والے ووٹوں میں سے 39 فیصد ٹوری پارٹی 23 فیصد لبرل ڈیموکریٹ 13 فیصد سکاٹش نیشنل پارٹی تین فیصد ووٹ حاصل کر لیں گی ٹوری پارٹی جو تو 14 برس سے برطانیہ کی حکمران جماعت ہے اسے تبدیلی کے نعرے نے دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے ٹوڑی پارٹی کے سربرا رشی سونک نے صافیوں کے ساتھ سوال جواب کی نشست میں کہا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کی مکمل ذمہ داری لیں گے جبکہ اکسفورڈ یونیورسٹی کے علاوہ تمام پولز میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے ٹوری پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم رشی سونک کی سیٹ بھی خطرے سے دوچار ہے حالیہ الیکشن میں تبدیلی ا نہیں رہی بلکہ اگئی ہے لیبر پارٹی کا انتخابی نعرہ بھی تبدیلی ہے جس نے غیر متوقع طور پر مقبولیت حاصل کر لی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں بھی ایک سیاسی رہنما نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر مقبولیت حاصل کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں