موٹروہیکلز کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ پر تقریباً ساڑھے 4 لاکھ خواہشمند افراد کی رجسٹریشن

موٹروہیکلز کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ پر تقریباً ساڑھے 4 لاکھ خواہشمند افراد کی رجسٹریشن

لاہور( وقائع نگار) موٹروہیکلزکے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کیلئے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر اب تک تقریباً ساڑھے 4 لاکھ خواہشمند افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
سسٹم کے تحت اب تک 3 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں منظور ہوئی ہیں جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد نمبر سسٹم کے تحت جاری کئے جا چکے ہیں۔ فیس کی ادائیگی کیلئے سسٹم کو ای پے پنجاب سے منسلک کیا گیا ہے اور محکمہ ایکسائز پنجاب کو اس مد میں اب تک 1 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول نہایت آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے باآسانی اپلائی کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں