چیمپئیز ٹرافی 2025، افتتاحی اور فائنل میچ کس تاریخ کو ہوگا؟تفصیلات جانئے

چیمپئیز ٹرافی 2025، افتتاحی اور فائنل میچ کس تاریخ کو ہوگا؟تفصیلات جانئے

لاہور( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کے افتتاحی اور فائنل میچ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگاہ کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شریک ٹیموں نے اپنی امد سے متعلق اگاہ کردیا ہے۔روایتی حریف بھارت کی ٹیم نے بھی پاکستان امد سے متعلق ائی سی سی کو یقین دہانی کروادی ہے دیگر ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو جبکہ فائنل 9 مارچ کو رکھنے کی تجویز دی ہے تاہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ائی سی سی کرے گا۔قبل ازیں چیمپئیز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ا?ئی سی سی کو بتایا تھا کہ 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا، پہلے گروپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں ا?سٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں