برطانوی انتخابات میں کامیابی کی ہیٹرک کرنے والے پاکستانی

برطانوی انتخابات میں کامیابی کی ہیٹرک کرنے والے پاکستانی

مانچسٹر( نعیم مرزا) گریٹر مانچسٹر جسے منی پاکستان اور فیصل اباد کا جڑواں شہر قرار دیا جاتا ہے کہ کل 27 پارلیمنٹ کی سیٹوں پر لیبر پارٹی نے 25 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ باقی دو سیٹوں پر لپ ڈیم نے کامیابی حاصل کی ہے کامیاب ہونے والے ہیں امیدواروں میں سے دو پاکستانی نزاد برطانوی بھی شامل ہیں افضل خان نے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی اور اپنی کامیابیوں کی ہیٹرک مکمل کر لی ان کا شمار لیبر پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے انہیں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے انتہائی قریب تصور کیا جاتا ہے ان کا تعلق پاکستان کے شہر گجر خان سے ہے اسی طرح پاکستانی نزاد نگت قریشی بھی تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے نگت قریشی نے بھی اپنی کامیابیوں کی ہیٹرک مکمل کر لی ہے ان کا تعلق گجرات شہر کے محلہ حیات النبی سے ہے وہ ایک بہادر فرض شناس اور مقبول عوامی رہنما ہیں گریٹر مانچسٹر ٹوری پارٹی کوئی بھی سیٹ حاصل نہیں کر سکی rochdal سے ورکر پارٹی کے سربراہ جارج گلوے بھی ہار گئے انہوں نے گریٹر مانچمسٹر کے مختلف حلقوں سے کئی امیدوار میدان میں اتارے مگر کسی کو بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے 2019 کے انتخابات میں لیبر پارٹی نے گریٹر مانچسٹر سے 15 اور ٹوری پارٹی نے نو سیٹیں حاصل کی تھی یہ قابل ذکر ہے کہ مانچسٹر سے7 پاکستانی نزاد انتخابات میں حصہ لے رہے تھے گریٹر مانچسٹر میں ووٹوں کی گنتی ساری رات جاری رہی اور اس کا اعلان انتہائی تاخیر سے کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں