اسلامک ٹور ازم کا فروغ، طاہر اشرفی کی سرپرستی میں 56 اسلامی ممالک کی نمائش کا آغاز، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے افتتاح کر دیا

اسلامک ٹور ازم کا فروغ، طاہر اشرفی کی سرپرستی میں 56 اسلامی ممالک کی نمائش کا آغاز، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے افتتاح کر دیا

انٹرنیشنل ریلجس ٹور ازم فورم کے زیر اہتمام چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیر سرپرستی پاکستان میں مختلف اسلامی ممالک کی 56 سے زائد کمپنیوں کی نمائش شروع ہوگئی ہے جس کا افتتاح وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین نے کیا ۔افتتاحی تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سالک حسین اور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ریلجس ٹور ازم نمائش سےقومی و بین الاقوامی سطح پر ریلجس ٹور ازم کو فروغ ملے گا اور اس سلسلے میں زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم جائیں گی ،ہمارا ہدف خاص طور پر حج و عمرہ زائرین کوحرمین شریفین کے مقدس سفر میں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے ، یہاں کئی مذاہب کے مقدس مقامات ہیں ، سکھ ، بدھ مت ، ہندو اور دیگر مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں جن کی زیارت کیلئے ان مذاہب کے ماننے والے دنیا کے کونے کونے سے پاکستان کا رخ کرتے ہیں ،ان زائرین کیلئے سفری سہولیات ، قیام و طعام وغیرہ کی بہترین سہولیات کو یقینی بنانا اس نمائش کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جو کمپنیاں آئی ہیں یا جو آنا چاہتی ہیں ، ان کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیںانہیں اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے ، جو بھی بیرونی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی اسے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے انٹرنیشنل ریلجس ٹور ازم فورم کے نمائش منعقد کرنے پر محمد امین اللہ اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور اور حکومت پاکستان ہر مثبت کام میں انٹرنیشنل ریلجس ٹور ازم فورم اور ہوپ پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں