لیبر پارٹی کی تاریخی کامیابی عالمی میڈیا پر چھا گئی

لیبر پارٹی کی تاریخی کامیابی عالمی میڈیا پر چھا گئی

مانچسٹر ( نعیم مرزا) برطانیہ میں لیبر پارٹی کی تاریخی کامیابی کی خبر دنیا بھر میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی جبکہ مختلف ممالک سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی پیدا ہو گئی برطانوی کرنسی پاؤنڈ کی قدر میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ٹوری پارٹی کے 14 سالہ اقتدار کو تاریخی کامیابی حاصل کر کے ختم کر دیا ٹوری پارٹی کے دورے حکومت میں پانچ مختلف وزیراعظم منتخب ہوئے جبکہ ٹوری پارٹی میں بعض وزرا اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادیں بھی پیش کی گئی کیر سٹارمر نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے اس امر کا وعدہ کیا ہے کہ وہ قومی تجدید کا مشن لے کر ائے ہیں وہ برطانیہ کو پہلی ترجیح اور لیبر پارٹی کو دوسری ترجیح دیں گے 2019 میں جرمی کروبن کی سربرائی میں لیبر پارٹی کو صدی کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ٹوری پارٹی کے ایک سابق وزیر نے چار جولائی کے انتخابات کو پارٹی کے لیے سیاسی قیامت قرار دیا ہے ٹوری پارٹی کو 200 سال بعد عبرت ناک شکست سے دوچار کیا گیا ہے باور کیا جا رہا ہے کہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات کی وجہ سے ٹوری پارٹی میں قیادت کی رسہ کشی ابھی شروع ہو جائے گی لیبر پارٹی کو پارلیمنٹ کی دیگر جماعتوں پر 170 سیٹوں کی واضح برتری حاصل ہے اس طرح وہ قانون سازی میں بڑی اسانی کے ساتھ اپنا کردار ادا کر سکے گی وزیراعظم نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی مشاورت شروع کر دی ہے باور کیا جا رہا ہے کہ وہ لندن برمنگم مانچسٹر سکاٹ لینڈ اور دیگر علاقوں کو اپنی کابینہ میں نمائندگی دیں گے جبکہ تیسری مرتبہ کامیاب ہونے والے لیبر پارٹی کے سینیئر رہنما افضل خان کو ایمیگریشن کے شیڈو منسٹر تھے کو دوبارہ اس عہدے کو وزارت میں بدل دیں گے افضل خان نے پاکستان کے اعلی ترین دو سول ایوارڈ بھی حاصل کر رکھے ہیں ٹوری پارٹی کے بڑے بڑے سیاسی برج بھی ان انتخابات میں الٹ گئے ہیں جن میں سابق وزیراعظم لسٹرس بھی شامل ہیں جو صرف 49 یوم برطانیہ کی وزیراعظم رہی اور انہی کی پارٹی نے ان پر عدم اعتماد کر کے ادھر سے ہٹا دیا تھا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیئر اسٹارمر نے اپنی پیشاورانہ زندگی کا اغاز بطور برسٹر کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں