لیبر پارٹی کے سربراہ کیر سٹارمر کی کنگ چارلس سے ملاقات، رشی سونک نے شکست تسلیم کر لی، نومنتخب وزیر اعظم کی سادگی دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

لیبر پارٹی کے سربراہ کیر سٹارمر کی کنگ چارلس سے ملاقات، رشی سونک نے شکست تسلیم کر لی، نومنتخب وزیر اعظم کی سادگی دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

مانچسٹر( نعیم مرزا) لیبر پارٹی کے سربرا کیر سٹارمر کی بکنگم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات ،کنگ چارلس نے انہیں برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کی دعوت دی، نو منتخب وزیراعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بکنگم پیلس کے باہر ہزاروں افراد صبح سے ہی جمع ہوناشروع ہو گئے تھے۔ اس قبل استعفی دینے والے وزیراعظم رشی سونک نے کنگ چارلس سے ملاقات کی ، کیئر سٹامر کا قافلہ دو گاڑیوں پر مشتمل تھا جبکہ دو موٹرسائیکل سوار پولیس افسران ان کے قافلے کو پائلٹ کر رہے تھے ۔ بکنگم پیلس سے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ تک کسی بھی جگہ یا سڑک کو بند نہیں کیا گیا، ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی، کیئر سٹامر کی اہلیہ سرخ لباس زیب تن کیے ہوئے انتہائی خوش و خرم نظر ارہی تھی۔ 10 ڈوننگ سٹریٹ ان کی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں افراد جن میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی سمیت بوڑھے اور بچے بھی شامل تھے نے انہیں گرم جوشی کے ساتھ خوش امدید کہا۔ اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم اور ان کی اہلیہ عوام میں گل مل گئے اور اکثریتی عوام سے مصافہ کیا جبکہ ان کی اہلیہ نے خواتین کو فردا فردا گلے سے لگایا اور ان کا بوسہ لیا۔ کیئر سٹارمر برطانیہ کے 57 وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ لیبر پارٹی 14 برس کے بعد اقتدار میں ائی ہے جس نے 412 سیٹیں حاصل کی جبکہ کنزرو پارٹی نے 121 سیٹیں حاصل کی۔ کیئر سٹارمر نے انتخابی مہم کے دوران تبدیلی کا نعرہ بلند کیا جسے عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور 14 سال بعد برطانیہ میں تبدیلی آ گئی۔ سابق وزیراعظم رشی سونک نے انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے 10 ڈوننگ سٹریٹ کو خالی کر دیا اور اپنی ذاتی رہائشگاہ میں منتقل ہو گئے۔اقتدار کی تبدیلی کا یہ عمل انتہائی احسن طریقے سے چند گھنٹوں میں مکمل ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں