لیجنڈز لیگ، 8ویں میچ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز سے شکست،پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

لیجنڈز لیگ، 8ویں میچ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز سے شکست،پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

ایجبسٹن (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز سے شکست پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
گزشتہ روز ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، کامران اکمل اور شرجیل خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 145 رنز بنائے۔ کامران اکمل نے 77 جبکہ شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں محض 9 وکٹوں پر 175 رنز بناسکی، یوں پاکستان لیجنڈز نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔پاکستان نے ایونٹ میں ابتک ا?سٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر مسلسل تین میچز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم پہلی پوزیشن پر ا?گئی ہے جبکہ ا?سٹریلیا تین میچز میں دو فتوحات کیساتھ دوسرے، بھارت بھی تین میچز میں دو کامیابیوں کیساتھ تیسرے جبکہ انگلینڈ تین میچز میں ایک فتح کیساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ابتدائی دو میچز میں شکستوں کے باعث پانچویں، چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں ا?ج انگلینڈ کیخلاف میدان میں ا±ترے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں