پانیولہ ( نامہ نگار )سابق وزیراعظم و صدر استحکام پارٹی کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کے عوام کی محبت اور عقیدت کو سلام پیش کرتا ہوں یہی ہمارے حوصلے کا باعث ہیں راولاکوٹ میں 19 جولائی کا جلسہ تاریخ رقم کرنے جارہا ہے غازی ملت اور سید علی گیلانی کا نعرہ تاریخ کا روشن باب ہے ہم غازیوں شہیدا کے وارث ہیں جنوں نے زندہ کھلیں کچاوئی اور زیر بھی ان خیا لات کا انہوں نے سردار پیلس بنگوئیں 19 جولائی کو صابر شہید سٹیدیم میں منعقدہ جلسہ ہم ہیں پاکستان کے حوالے سے منقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا یہ مشاروتی اجلاس بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا جس میں باغ اور پونچھ سے قافلوں نے جلسوں کی شکل میں شرکت کی اور مقررین نے اسیے راولاکوٹ جلسے کا ٹریلیر قرار دیا اس مشاورتی اجلاس سے مشیر جیل خانہ جات آزاد حکومت سردار احمد صغیر چغتاتی ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل سردار عدنان خالد راہ حق پارٹی کے صدر مولانا آفتاب کاشر چیرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف خان مولانا امین الحاق ، نائلیہ قلندر گردیزی ، جویریہ ظفر، مسرت کیانی مولانا افراز معاویہ ،شمیدہ بیگم ، اور دیگر نے خطاب کیا سردار احمد صغیر نے مشاروتی اجلاس میں شرکت پر لوگوں کا شکریہ ادا اور کہا کےجلسے کو کامیاب بنانے کے لیے کمیٹاں بنا رہے ہیں اور راولاکوٹ میں تاریخی جلسیہ منعقد ہو گاسردار تنویر الیاس نے مذید کہا کے کشمیر ریاست کا شملہ اور اکرام کبھی نیچے نہیں آنے دے گے ہم پاکستان کی فصیل ہیں مسلح افواج کے سپہ سلار کی باتوں پر مکمل یقین ہے جنہوں نے کشمیر پالسی پر کوئی کمپرومائز نہ کرنے کا عندیہ دے دیا تھا امریکن سفیر نے دروہ بنگوئیں کے دوران آزاد کشمیر لکھا تو ہندوستان وزات خارجہ تلملا اٹھی امریکن سفیر کا بنگوئیں آنا ہماری کامیابی تھی اور کشمیریوں کے موقف کی تائید تھی بھارت نے نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدل کی جس سے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام نے مسترد کیا مقبوضہ کشمیر کی ہماری مائیں اور بہنیں سبز حلالی پرچم لیے کر گھروں سے نکلتی ہیں جہن کے حوصلوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں مضبوط اور مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل قرراداد الحاق پاکستان منظور کر کے جن لازوال رشتوں کی بنیاد رکھی تھی ان پر ہم آج بھی قائم ہیں 19 جولائی کے جلسے میں شرکت کے لیے جن سیاسی اور دینی جماعتوں وکلاء بلدیاتی نمائندوں اورصحافیوں نے تعاون کی یقین دیانی کروانی ان کے معمنون ہیں-#
