پاکستان میں سرکاری ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی، ایم سی بی اور ماسٹر کارڈ میں مفاہمتی یادداشت

پاکستان میں سرکاری ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی، ایم سی بی اور ماسٹر کارڈ میں مفاہمتی یادداشت

لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان بھر میں ادائیگیوں کو ڈیجیٹائز کرنے اور پبلک سیکٹر کے اندر مالیاتی لین دین میں جدت لانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ، ایم سی بی اور ماسٹر کارڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ پی آئی ٹی بی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خرم مشتاق اور ایم سی بی بینک کے گروپ ہیڈ شہزاد اسحاق نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی اور ایم سی بی بینک افسران شریک ہوئے۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ تعاون مالیاتی لین دین کو آسان بنانے اور حکومتی ادائیگیوں کو منظم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد پاکستان بھر میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی آن لائن ادائیگیوں کی کارکردگی، شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ ان ادائیگیوں کیلئے بنیادی انٹرفیس کے طور پر پی آئی ٹی بی کا پے زن پلیٹ فارم شہریوں کیلئے اس شفاف، قابل رسائی اور صارف دوست عمل کو یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں