پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام انٹرنیشنل وومن اِن انجینئرنگ ڈے کی تقریب

پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام انٹرنیشنل وومن اِن انجینئرنگ ڈے کی تقریب

لاہور(وقائع نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز (IEEE) ویمن ان انجینئرنگ (WIE) لاہور سیکشن ایفینیٹی گروپ کے اشتراک سے انٹرنیشنل وومن اِن انجینئرنگ ڈے 2024 کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔ “بریکنگ بیرئیراینڈ بلڈنگ بریجز” کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں پی آئی ٹی بی چیف فنانس آفیسر نادیہ ریاض‘پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر نوشین فیاض‘ پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر خدیجہ ظہور‘ سینئر پروجیکٹ مینیجر آسیہ ظہور‘ آئی ٹی یونیورسٹی سے ڈاکٹر ابیحہ زہرہ اور انجینئر ہادیہ سجاد نے بطور مہمان سپیکر شرکت کی اور AI اور 4IR کے دور میں خواتین لیڈروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ جی آئی ایس ایکسپرٹ ماریہ زبیر نے سٹریس مینجمنٹ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا اور حاضرین کے سوالات کا جواب دیا۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ نیٹ ورکنگ‘ لرننگ اور انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے جس سے خواتین کو نئی ٹیکنالوجیز سے آگاہی اور کارکردگی میں بہتری لانے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں