پاک بھارت لیجنڈز کا فائنل،مداح 2007 فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے بیتاب

پاک بھارت لیجنڈز کا فائنل،مداح 2007 فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے بیتاب

لاہور( سپورٹس ڈیسک) سال 2007 کا ٹی20 ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک مرتبہ پھر ورلڈ چیمپئین ا?ف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے مقابلے کیلئے بیتاب ہوگئیں۔
یونس کی قیادت میں پاکستان چیمپئینز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں محض ایک شکست کیساتھ فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم تین شکستوں کا منہ دیکھ چکی ہے۔گروپ راو¿نڈ کے میچ میں روایتی حریف کو پاکستان کے ہاتھوں 68 رنز سے شکست ہوئی تھی تاہم فائنل میں قومی ٹیم کے پاس 2007 ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں شکست کا بدلہ لینے کا موقع مل گیا ہے۔شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ مایوس کن پرفارمنس کے بعد لیجنڈز نے فائنل میں پہنچ کر دل جیت لیا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پلئیرز 2007 کی شکست بدلہ لیں۔قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا اس میچ میں مصباح الحق کے ایک شارٹ نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔اس ٹیم میں شاہد ا?فریدی، شعیب ملک، کامران اکمل، سہیل تنویر قومی اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ بھارتی ٹیم کیلئے ہربھجن، یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان کی خدمات حاصل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں