مودی سرکار کی بوکھلاہٹ ،ممتاز علمائے کرام کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

سری نگر(بیورو رپورٹ)ممتاز کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ متعدد کشمیری علمائے دین اور مبلغین کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فسطائی حکومت کا کشمیری علما اور حریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں علمائے کرام اور حریت رہنماوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی جانب سے مولانا مشتاق احمد ویری، مولانا داودی کے بعد مولانا سرجان برکاتی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بے گناہ کشمیریوں و علمائے دین کی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ قابض افواج نے مولانا سرجان برکاتی کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور گزشتہ 3 دنوں میں متعدد کشمیری علمائے دین اور مبلغین کو بھارتی فوج نے گرفتار کیا۔علما کی گرفتاری بھارتی قابض افواج اور حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے،بھارت غیر قانونی ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا اور اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں