آئندہ ایپل ایئر پوڈز میں ممکنہ طور پر کیمرا شامل ہو سکتا ہے، رپورٹ

آئندہ ایپل ایئر پوڈز میں ممکنہ طور پر کیمرا شامل ہو سکتا ہے، رپورٹ

کیلیفورنیا: تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائندہ انے والے ایپل ایئر پوڈز میں ممکنہ طور پر کیمرا شامل ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایئر پوڈز میں ایک قسم کا انفرا ریڈ کیمرا شامل کیا جائےگا جو فی الوقت ا?ئی فون میں نصب ہوتا ہے۔ یہ کیمرا فیس ائی ڈی سیکیورٹی فیچرز کے لیے اسکین کی ضروری اسکین میں مدد دیتا ہے۔لیکن ایئرپوڈز کے کیمرا ایئر فونز کو ویڑن پرو کے ساتھ جوڑنے اور ایپل کے مکانی (اسپیشل) کمپیوٹنگ کے خیال کا حصہ بننے میں مدد دیں گے۔ جس کا ممکنہ طور پر مطلب ہو سکتا ہے کہ کوئی بھی شخص جو ایئر فونز کو ویڑن پرو کے ساتھ پہنے گا وہ اپنا سر گھما کر کمرے کا ا?ڈیو اسکین کرتے ہوئے اس کو منعکس کر سکے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے ذریعے ایئر پوڈز ماحول میں واقع ہونے والی تبدیلیوں کا بھی پتہ لگا سکیں گے، جس کا مطلب ہے کہ صارف اپنے بازوو¿ں کے اشارے سے ان کو کنٹرول کر سکیں گے۔تاہم، یہ بات واضح نہیں ہے کہ ایئر پوڈز میں انفرا ریڈ کیمرا بالکل اس ہی طرح استعمال کیا جائے گا جس طرح ا?ئی فون یا ا?ئی پیڈ میں سیکیورٹی اور بائیو میٹرک تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں