وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مریضوں کے لیے بڑا تحفہ، جنرل ہسپتال میں 400 سے زائد نئے ایئر کنڈیشنز فعال

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مریضوں کے لیے بڑا تحفہ، جنرل ہسپتال میں 400 سے زائد نئے ایئر کنڈیشنز فعال

لاہور(وقائع نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مریضوں کی سہولت کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں 400 سے زائد نئے ایئر کنڈیشنز فعال کر دئیے گئے۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ایئر کنڈیشن نصب ہونے سے مریضوں کو راحت میسر آئے گی جبکہ اچھے ماحول میں ہیلتھ پروفیشنلز بھی مریضوں کا بہتر علاج معالجہ کی خدمات سر انجام دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال کو نئے ایئر کنڈیشن دلوانے میں وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں اور مریضوں کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب مریم نواز نے صحت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے صوبے میں دوررس انقلابی اقدامات کئے ہیں، جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان اقدام سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتالوں کے علاوہ اپنے گھروں کی دہلیز پر ریلیف ملا ہے۔ جس میں دونوں صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر ہر اول دستے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے فیلڈ ہسپتال پروجیکٹ اور کلیننگ ان ویلز نے صوبے میں دکھی انسانیت کی خدمت کی جدت کے ساتھ نئی ورایات کو جنم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں