فضل الرحمان پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے،فیاض الحسن چوہان

لاہور(سٹاف رپورٹر)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے جنہوں نے مذہب کے نام پر منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے دینی حلقوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہیں،مولانا نے دین کے نام کرپشن کے ریکارڈ توڑے،وہ اسلام اور شریعت کو اپنی پیٹ پوجا،ذات اور خاندان کے لیے استعمال کرنے میں بہت بڑے ماہر ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان اور عوام مل کر جلد عالم سو اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں گے،مولانا نے پچھلے پچہتر سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی۔

دوسری طرف فیاض الحسن چوہان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دوسرے صوبوں کو آٹے کی فراہمی بالکل بھی نہیں روک رہی،صوبے سے باہر گندم لے جانے کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے جو کہ پکڑی جانیوالی گاڑیوں کے پاس نہیں تھا۔گاڑیاں 13 ستمبر کو پکڑی گئی جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ نے پی ڈی ایم اے پنجاب کو 14 ستمبر کو درخواست کی،پکڑے گئے آٹے کے تھیلوں کا وزن 10 اور 20 کلو فی تھیلہ ہے جسکی پرائیویٹ طور پر سپلائی منع ہے،ڈی ایف سی شیخو پورہ کی جانب سے ایم ایس حنیف فلور مل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے،سندھ حکومت واقعہ کے اوپر سیاست کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری ہماری مرضی سے ہوگی بلکہ عام انتخابات بھی ہماری ہی رضامندی سے ہوں گے،عمران خان فتنہ ہے لیکن ہم اس فتنے کا سر کچل چکے ہیں،اب یہ کبھی اقتدار میں دوبارہ نہیں آئے گا،پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کی جگہ عمران خان کے خط کا تسلیم کیا جانا افسوسناک ہے،آرمی چیف عمران خان کو نہیں، وزیر اعظم کو مقرر کرنا ہے،عمران خان کال دیتے رہیں،اس سے کچھ نہیں ہوگا،جو عدالت جرنیل، بیوروکریٹ اور الیکشن کمیشن عمران خان کا ساتھ دیں وہ ٹھیک،باقی غلط ہوتے ہیں،یہ ڈرامہ مزید نہیں چلنے دیں گے،عمران خان ڈرامے باز ہیں جو تلوے بھگو کر سیلاب میں اترنے کا ڈرامہ رچاتے ہیں،پہلے آرمی چیف کی رخصتی کی بات کر رہے تھے،آج کل توسیع دینے کی بات کرتے ہیں،فیصلہ پارلیمان کو کرنا ہے،عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو اقوامِ متحدہ اور اسرائیلی ٹی وی دونوں نے تشویش کا اظہار کیا،بھٹو کو پھانسی ہوئی،نواز شریف کو 2 بار ہٹایا گیا،بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم ہوئی،اس پر سب خاموش تھے،عمران خان کا دنیا سے پیسہ لینا ثابت ہوگیا۔ سابقہ حکومت غلاموں کی غلام ہوا کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں