لاہور، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے، 110 گرفتار

لاہور، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے، 110 گرفتار

لاہور(وقائع نگار) لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے لیے 60 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے مارے جانے والے چھاپوں میں 110 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے ہے۔ پی ٹی آئی کے یاسر گیلانی اورحافظ ذیشان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ساندہ ، گلشن راوی سے پکوان سینٹر ، کیٹرنگ سروس اور ساو¿نڈ سسٹم سینٹر پر چھاپے مارے گئے۔ ساندہ ، گلشن راوی سے پی ٹی آئی کے 11 کارکنوں کو پکڑا گیا۔ جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں