چئیرمین او پی ایف کی تقرری، اوورسیز ن لیگیوں نے اپنی ہی حکومت سے شکووں کے انبار لگا دئیے

چئیرمین او پی ایف کی تقرری، اوورسیز ن لیگیوں نے اپنی ہی حکومت سے شکووں کے انبار لگا دئیے

مانچسٹر(نعیم مرزا) مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت نے چیئرمین او پی ایف کی تقرری کے سلسلے میں مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے مختلف ممالک میں عہدے داروں سے بالکل مشاورت نہیں کی،مختلف ممالک میں مقیم 90 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو مسلسل نظر انداز کرنا کسی بھی صورت موجودہ حکومت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اور سیز پاکستانیوں نے “پاکستان ٹائم” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے برطانیہ، سعودیہ، گلف، بحرین ، کویت، جنوبی افریقہ کے علاوہ دیگر ممالک کے عہدے داروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب مسلم لیگ ن کے عہدے داران پی ٹی آئی کے مقابلے میں کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے،اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی تنظیم نو کے بعد کارکنوں میں بے حد بے چینی گلف اور سعودی عرب سے سیٹ کے باوجود ممبر شپ نہ دینے پر اظہار ناراضگی کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ میں متناسب نمائندگی کے ذریعے سیٹوں کا جراح اور اوورسیز کنونشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بد دلی اور بے چینی روز بروز پھیل رہی ہے ،کارکنوں نے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے چیئرمین اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد زوم میٹنگ بلائیں تو انہیں اپنی اور جماعت کی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا،ن لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ان اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں فیملیز کو دیگر پاکستانیوں کی طرح مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے خود کشی پر مجبور کر دیا ہے،حکومت کسی عہدے پر تقرری سے پہلے اس کی سی وی بھی چیک کر لیا کرے،سفارش پر تقرری سےحکومت کا تشخص مجروح ہو رہا ہے،آئی پیز کو ملکی سیاست دانوں نے جس انداز سے نوازا ہے اس سے عوام سیاسی جماعتوں سے متنفر ہو رہے ہیں موجودہ حکومت ابھی تک کوئی قابل ذکر کام نہیں کر سکی،ان حالات میں اگر ری الیکشن ہو گئے تو کوئی ٹکٹ لینے کا خواہش مند بھی نہ ہو گا، کم از کم ن لیگ اپنے منشور پر ہی عمل کریں، ان حالات میں میاں نواز شریف کو اپنے اعتکاف سے اٹھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں