پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں ویسکو لر اور اینڈووِسکولر سرجری پر سیمینار

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں ویسکو لر اور اینڈووِسکولر سرجری پر سیمینار

لاہور(وقائع نگار) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا جس میں عالمی شہرت یافتہ ویسکولر سرجن، ڈاکٹر حبیب خان، ایم ڈی، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری، بے شور میڈیکل سینٹر، امریکہ، نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں ڈاکٹر حبیب خان نے دنیا بھر میں ویسکولر اور اینڈووِسکیولر سرجری میں حالیہ پیش رفت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر حبیب خان کو نیوز ویک کی جانب سے دنیا کے 200 بہترین ویسکولر سرجنز میں شامل کیا گیا ہے۔
پروفیسر آصف بشیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے کہاہم ایسے سیمینارز کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے ٹرینیز کو دنیا بھر میں ہونے والی سرجری کی جدید ٹیکنالوجی کی پیش رفت کا علم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حبیب خان اپنے ذاتی خرچ پر امریکہ سے یہاں آکر ہمیں اپنا قیمتی وقت نکال کر مفید معلومات فراہم کیں۔یہ سیمینار طبی برادری کے لیے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ تھا اور اس نے جدید ترین طبی تکنیکوں اور تحقیقات کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔سمینار میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سید اصغر نقی نے اور دیگر سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔اس موقع پر ینگ نیورو سرجنز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں