اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

لاہور(وقائع نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر شدید افسوس اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے۔ایران میں جاری صدارتی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔سرکاری تقریب میں آئے ہوئے مہمان کو نشانہ بنانا دنیا کے سفارتی قوانین پر حملہ کے مترداف ہے۔اسماعیل ہانیہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو مزید مظبوط کرے گی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ پر حملہ حقیقت میں ایران کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ ایران کو جلد از جلد حقائق دنیا کے سامنے واضح کرنے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں