موٹروے پولیس دفاتر میں یوم شہدا پولیس کی مناسبت سے تقاریب،شہدا ئےپولیس کی قبروں پر فاتحہ خوانی، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

موٹروے پولیس دفاتر میں یوم شہدا پولیس کی مناسبت سے تقاریب،شہدا ئےپولیس کی قبروں پر فاتحہ خوانی، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

لاہور(وقائع نگار )موٹروے پولیس سینٹرل زون کے تمام دفاتر میں یوم شہدا پولیس کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔موٹروے پولیس نے شہدائے پولیس کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موٹروے پولیس سینٹرل زون کے تمام دفاتر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ڈی آئی جی سینٹرل زون دار علی خان نے شہدا کے ورثا سے ملاقات کی اور چیک، گفٹ پیش کیے. ڈی آئی جی سینٹرل زون دار علی خان کی ہدایات پر سیکٹر/ بیٹ کمانڈرز بھی شہدا کے ورثا کے گھر گئے ان سے ملاقات کی اور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی دار علی خان خٹک نے کہا کہ موٹروے پولیس یوم شہدا کے موقع پر شہدا ئےپولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ شہدا ہمارا فخر ہیں ۔ موٹروے پولیس شہدا کے ورثا کی ویلفیئر کے لیے مسلسل سر گرم عمل ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ موٹروےپولیس کی جانب سے شہدا کے ورثا میں گفٹ تقسیم کیے گئے اور پھولوں کے دستے بھی پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں