حسینہ واجد سرکاری محل سے اپنے ساتھ بھارت کیا کیا چیزیں لے گئیں، تفصیلات منظر عام پر

حسینہ واجد سرکاری محل سے اپنے ساتھ بھارت کیا کیا چیزیں لے گئیں، تفصیلات منظر عام پر

ڈھاکا: بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مستعفی ہونے کے فوری بعد سرکاری رہائش گاہ سے ضروری سمیٹا اور بھارت کی راہ لی جس کی تفصیلات منظر عام پر اگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مشتعل ہجوم سے بچ نکلنے کے لیے سرکاری محل سے ہی ہیلی کاپٹر سے اڑان بھری اور بھارت پہنچ گئیں۔ہیلی کاپٹر میں بنگلادیشی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی بہن ریحانہ شیخ بھی موجود تھیں۔ دونوں بہنیں جب ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کے لیے سرکاری رہائش گاہ سے باہر نکلیں تو ان کے ساتھ چند اٹیچیاں بھی تھیں۔ان اٹیچیوں کو شیخ حسینہ واجد نے اپنی نگرانی میں ملازمین کے ذریعے ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا اور پھر ایک نظر سرکاری رہائش گاہ پر ڈال کر روانہ ہوگئیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ ان مخصوص اٹیچیوں میں کیا سامان تھا۔ شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں