بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بابر اعظم نے منگل کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کے نام پیغام میںکہا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اور وہ اس بارے میں کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو گزشتہ ماہ بتا چکے ہیں،اس ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں استعفیٰ دوں اور اپنے کھیل پر توجہ دوں۔بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی ان کے لیے ایک فائدہ مند تجربہ رہا ہے، لیکن اس نے ان پر کام کے بوجھ میں اضافہ کیا،میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا، اپنی بلے بازی سے لطف اندوز ہونا اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، جس سے مجھے خوشی ملتی ہے، پاکستانی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سے الگ ہونے کے بعد وہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دے سکیں گے اور وہ ایک کھلاڑی کے طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کے لیے پرجوش ہیں۔پاکستانی سٹار بلے باز نے غیر متزلزل حمایت اور ان پر بھروسہ کرنے کے لیے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں