تحریک انصاف نے حکومت کو حیران کن پیشکش کر دی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج پر وارننگ جاری کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے ڈی چوک کا احتجاج موخر کرنے کی مشروط پیشکش کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق حکومت نے چار اکتوبر سے قبل ہی احتجاج کو روکنے کیلئے اسلام آباد کو”کنٹینر سٹی“میں تبدیل کر دیا ہے اور تقریباً 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔حکومت نے اسلام آباد اور لاہور آنے والی شاہراہیں بند کر دی ہیں،ساتھ ہی خیبرپختونخوا سے آنے والے راستے بھی بند ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،کچھ ہوا تو پی ٹی آئی نرمی کی توقع نہ رکھے۔دوسری طرف شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو احتجاج موخر کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ غنڈہ گردی،ظلم،فسطائیت،ریاستی مشینری کا استعمال یہ ریاست کر رہی ہے اور ان کے خلاف کر رہی ہے جو آئینی حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کرنا چاہتے ہیں تاہم اگر حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ 23 اکتوبر سے آگے لے جائے تو تحریک انصاف بھی اپنے جلسے جلوس اور دھرنے موخر کر دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں