سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل

کراچی(بیورو رپورٹ)سابق صدر پاکستان اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی میں واقع ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا سیل کیا گیا ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سیل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا ہے۔ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کو سیل کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کا کلینک سیل کرنا بلاول بھٹو زرداری اور اس کی غیر قانونی حکومت کی شرمناک حرکت ہے، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک بغیر کسی نوٹس یا خلاف ورزی کے سیل کیا گیا، یہ صرف سابق صدر کو ہراساں کرنے کا ایک فسطائی اقدام ہے،پیپلز پارٹی کے جمہوریت اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے اب پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں