میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،سات نامعلوم دہشت گرد ہلاک

میانوالی(بیورو رپورٹ)پنجاب کے اہم شہر میانوالی میں کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی)نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، 7 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونے والے 8 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے 6 دستی بم،سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔دہشت گرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں