تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حالیہ احتجاج کے دوران صوبائی دارالحکومت سے گرفتار کئے گئے ”کھلاڑیوں“کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران ہنگاموں میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے 17 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے،مسرت جمشید چیمہ،رائے محمد علی،ملک عامر کھوکھر، سمیت دیگر کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس نے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں،تفتیشی افسر بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں،پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے،گرفتار افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں