احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی،لاہور ہائی کورٹ نے بڑا حکم سنا دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کی درخواست پر کیپٹل سٹی پولیس افسر(سی سی پی او)لاہور سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جسٹس علی ضیا باجوہ نے احسن ریاض کی والدہ آشفہ ریاض کی درخواست پر سماعت کی،اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست میں وفاقی حکومت،سی سی پی او،پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احسن ریاض فتیانہ کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے،خود بھی ایم پی اے رہ چکے ہیں،احسن ریاض فتیانہ کو اغوا کر لیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احسن ریاض فتیانہ کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ دو روز قبل ڈیفنس لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور ممبر پنجاب اسمبلی آشفہ ریاض کے صاحبزادے احسن ریاض کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے ہلہ بولتے ہوئے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور احسن ریاض کو گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں